پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبہ بھر کے طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام سکول لیڈرز کو طلبہ سے استعمال شدہ کتابیں جمع کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ طلبہ سے فوری طور پر استعمال شدہ کتابیں جمع کی جائیں۔ طلبہ سے استعمال شدہ کتابوں کے اعداد وشمار پر مبنی فہرست 30 مارچ تک تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت کے مطابق نئی اور استعمال شدہ کتابوں کی تقسیم کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی