کاغذات جمع

خیبرپختونخوا :سینیٹ کی 11نشستوں پر 42امیدواروں کے کاغذات جمع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11نشستوں پر 42امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق8امیدواروں نے ابھی تک کاغذات نامزدگی واپس لیےْ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر9، خواتین کی 2 نشستوں کے لیے6 امید وار میدان میں ہیں ۔
7 جنرل نشستوں پر 19امیدوارابھی تک میدان میں ،ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے نورالحق قادری ، اعظم سواتی سمیت 9 امیدوارجبکہ خواتین کی نشست پرمہوش علی ،عائشہ بانو،روبینہ ناز،بیگم طاہرہ بخاری،روبینہ خالد اور شازیہ امیدوار میدان میں ہیں ۔
الیکن کمیشن کے مطابق جنرل نشست پرمراد سعید، اعظم سواتی ،،مرزا محمد آفریدی، فیصل جاوید، محمد طلحہ محمود اور اظہر قاضی مشوانی سمیت عرفان سلیم ، نیاز احمد، وقاص اورکزئی، فضل حنان، فیض الرحمن، عطا الحق، فدا محمد شامل ہیں ۔
شفقت ایاز، آصف رفیق، تاج محمد آفریدی اور نور الحق قادری،،اورخرم ذیشان بھی امیدوار ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدوار 29 مارچ تک کاغذات واپس لے سکیں گے ، 30 مارچ کو حتمی فہرست جاری کرکے امیدواروں کو نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل