سرخ قالین پر پابندی

سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: وزیر اعظم کی جانب سے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کر دی۔
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات کے لیے ریڈ کارپٹ استعمال نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک