جائیداد تنازعہ پر فائرنگ

سوات میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: سوات کے علاقہ کبل میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔
واقعہ کبل کے علاقہ سرسینئی میں پیش آیا جہاں فریقین کے مابین جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد