القادر ٹرسٹ کیس بھی توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے۔ بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس بھی توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹی خود کبھی مالک نہیں ہوتا، جب آزاد عدلیہ کے سامنے یہ کیسز آئیں گے تو ختم ہو جائیں گے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے خدشات ہیں، انہیں سلو پوائزنگ دی جارہی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی سے قطع ن ظر ہمارا مطالبہ ہے کہ بشریٰ بی بی کا خیال رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا