بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ ڈاکٹر عاصم سے کرایا جائے بانی پی ٹی آئی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی نے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید سے سماعت کے دوران کہا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا ہے ، ان کا معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم سے کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں جبکہ اس کی انکوائری بھی کرائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں اس سارے عمل کے پیچھے کون ہو سکتا ہے۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے، ان کی جلد اور زبان پر نشانات ہیں، ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے۔
بعد ازاں عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق تفصیلی درخواست دینے کی ہدایت کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات