وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، 6 نکاتی ایجنڈا تیار

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس آج دن 11 بجے وزیراعظم ہاوس میں منعقد ہوگا جس کیلئے 6 نکاتی ایجنڈے تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دینے سمیت شہباز شبیر پر تشدد کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی تشکیل اور دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  شدید تشدد کا شکار فلسطینی سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید