اسرائیل نے دیرالبلح میں امریکی امدادی گروپ پر جان بوجھ کر حملہ کیا، فرانسسکا البانیز

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیزنے کہا ہے کہ غزہ میں ہر سو آگ اور خون کا کھیل جاری ہے جو رکنے میں نہیں آ رہا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں امریکی امدادی گروپ ورلڈ سینٹرل کچن کے قافلے پر جان بوجھ کر حملہ کیا۔
فرانسسکا البانیز نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ امدادی کارکنان غزہ سے باہر نکل جائیں اور فلسطینی بھوک کا نشانہ بنتے رہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فرانسسکا البانیز نے اسرائیل پر ہٹ دھرمی کا الزام لگایا تھا۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف