کشمیری صحافیوں پر بھارتی ظلم و ستم بڑھنے لگا، آصف سلطان دوبارہ گرفتار

ویب ڈیسک: بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری صحافیوں پر ظلم و ستم اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ اس بات کا ثبوت 5 سال قید کے بعد رہائی پانے والے صحافی آصف سلطان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نامی تنظیم کی جانب سے بھارتی ظلم و ستم کا شکار کشمیری صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق 5 سال قید کے بعد رہائی پانے والے صحافی آصف سلطان کی فوری دوبارہ گرفتاری سے دنیا پر بھارتی غیر انسانی کاروائیے آشکار ہو گئے۔
دہشتگردی کے جھوٹے الزامات میں 5 سال قید گزارنے کے بعد آصف سلطان 28 فروری کو رہا ہوئے۔ ابھی آصف اپنے گھرپہنچ ہی پائے تھے کہ بھارتی فوج نے یکم مارچ کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ کشمیری صحافیوں میں سے ایک آصف سلطان کو برہان وانی کی دوسری برسی پر مضمون لکھنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت قید دیگر چار کشمیری صحافیوں میں سجاد گل، عبد العلا فاضلی، عرفان مہراج، ماجد حیدری شامل ہیں۔
ان کشمیری صحافیوں پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے الزام لگایا کہ مودی سرکار کی جانب سے آزاد میڈیا کی آوازیں دبانے کے لیے دہشت گردی کے قوانین کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
آر ایس ایف نے یہ بھی کہا کہ خطے میں گزشتہ 5 سال میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی بندش کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے۔ جو یقینی طور پر باعث تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کا امکان