انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کا بھیانک چہرہ سامنے آ گیا

ویب ڈیسک: مودی سرکار کا بھیانک چہرہ انتخابات کے قریب آتے ہی دنیا کے سامنے آ گیا۔ دوبارہ تخت نشین ہونے کیلئے بی جے پی کو ہر مرحلہ پر کامیابی دلائی گئی اور آگے بھی اسی فارمولے کے تحت اقدامات کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاہے کسی بھی وزیر مشیر پر کتنے ہی کیسز ہوں، کرپشن ہو یا دیگر لاتعداد ہوں یا ایک آدھ بی جے پی میں شامل ہو کر اس کے سارے کیسز ختم ہو جاتے ہیں۔
اسی لئے تو بھارتیہ جنتا پارٹی کرپشن صاف کرنے والی واشنگ مشین پارٹی بن گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اقتدار کے نشے میں دھت مودی سرکار نے اپنے سیاسی مخالفین کا ناطقہ بند کر رکھا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے سیاسی مخالفین کو جھوٹے کرپشن کیسز میں پھنسا کر انہیں بلیک میل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مہارشٹرا کے یونین منسٹر راؤ صاحب دانوے کا کہنا ہے کہ چاہے کسی پر کتنے ہی کیسز کیوں نہ ہوں بی جے پی میں شامل ہوتے ہی اس کے سارے کیسز دھل جاتے ہیں ۔ اسی لئے تو بی جے پی کو کرپشن کیسز صاف کرنے والی واشنگ مشین کا ہی نام دیا جانا بہتر ہے۔
یاد رہے کہ مودی سرکار کا بھیانک چہرہ انتخابات کے قریب آتے ہی سب کے سامنے آ رہا ہے.

مزید پڑھیں:  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی