ایبٹ آباد، مین ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کی وجہ سے ہزارہ موٹروے بند

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں مین ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کی وجہ سے ہزارہ موٹروے شاہ مقصود سے حویلیاں تک بند کر دی گئی۔
اس حوالے سے ترجمان موٹر وئے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے صبح 09 بجے سے دن 11 بجے تک بند رہے گی۔
ذرائع موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام اباد سے مانسہرہ کی طرف آنے والی ٹریفک شاہ مقصود سے شاہراہ ریشم کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ مانسہرہ سے اسلام آباد اور پشاور جانے والی ٹریفک بھی حویلیاں انٹرچینج سے شاہراہ ریشم استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا