متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تمام سفارتی تعلقات معطل کر دیئے

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی ہٹ دھرمی کے باعث متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل سے تمام سفارتی تعلقات معطل کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز غزہ میں 7 انسانی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد یو اے ای حکومت نے اس حوالے سے فیصلہ کیا۔ دونوں ممالک کے تعلقات 2020 میں قائم ہوئے تھے۔
اماراتی سفیر محمد الخاجہ نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائَ کم ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے اقدام سے قبل گزشتہ سال چلی، کولمبیا اور بولیویا نے بھی فلسطین پر حملوں کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات