چودھری پرویزالہٰی کا پمز کارڈیک سینٹر میں ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ کلیئر

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی صدر چودھری پرویزالہٰی کا پمز کارڈیک سینٹر میں ایکوکارڈیوگرام ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی کی ٹیسٹ رپورٹ نارمل ہے، ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی کا بلڈ پریشر، شوگر لیول معمول کے مطابق ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی صدر کی پسلیوں کے فریکچر میں بہتری آئی ہے، فریکچر ٹھیک ہونے میں مزید وقت لگے گا۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات، بی جے پی کے مضبوط گڑھ میں کانگریس کی پوزیشن مضبوط