قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہونگے

ویب ڈیسک: قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان، این اے 119 لاہور 3، این اے 132 قصور 2 اور این اے 196 قمبرشہداد کوٹ ون پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کیلئے بھی ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان صوبائی حلقوں میں پی کے 22 باجوڑ 4، پی کے 91 کوہاٹ 2، پی بی 20 خضدار 3، پی بی 22 لسبیلہ، پی پی 22 چکوال کم تلہ گنگ، پی پی 32 گجرات 6، پی پی 36 وزیر آباد 2، پی پی 54 نارووال ون، پی پی 93 بھکر 5، پی پی 139 شیخوپورہ 4، پی پی 147 لاہور 3، پی پی 149 لاہور 5، پی پی 158 لاہور 14، پی پی 164 لاہور 20، پی پی 266 رحیم یار خان 12 اور پی پی 290 ڈی جی خان 5 شامل ہیں۔
ضمنی انتخابات کے حوالے سے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی، انتخابی مہم کا سلسلہ 19 اور 20 اپریل کی درمیانی شب ختم کیا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی