چینی باشندوں کی سکیورٹی

چینی باشندوں کی سکیورٹی:وزیراعظم کاہر ماہ خود جائزہ لینےکافیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے معاملات کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹس کی مزید بہتری کے لیے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی بھی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے ملکی سلامتی بالخصوص مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم نے تمام سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے سکیورٹی ایس او پیز کے باقاعدگی سے آڈٹ کے لیے ایک جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت بھی کی۔
دوران اجلاس وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی خواتین وارڈ میں منتقل