شارجہ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شارجہ کے علاقے النہادہ میں واقع رہائشی ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شارجہ کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ اموات عمارت میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد