بیرسٹر گوہر نے پارٹی اراکین کی پی ٹی آئی میں واپسی کا عندیہ دیدیا

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی اراکین کی پی ٹی آئی میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلے کا نشان واپس ملتے ہی تمام پارٹی اراکین واپس پی تی آئی میں شامل ہو جائینگے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بس صرف انتظار بلے کے نشان کے واپس ملنے کا ہے۔
پارٹی چیئرمین نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے ووٹ اور سپورٹ سے جیتے ہیں اور ہم پارلیمان میں نمائندگی بھی پی ٹی آئی ہی کی چاہیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے حکم پر شیر افضل مروت کو سیاسی و کور کمیٹی سے نکال دیا گیا