بھارت میں مدرسوں پر عائد پابندی معطل کر دی گئی

ویب ڈیسک: بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں مدرسوں پر عائد پابندی معطل کر دی گئی۔
یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں مدارس پر پابندی سے متعلق زیریں عدالت کا حکم معطل کردیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ درخواستوں میں درج مسائل پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارت میں اس حوالے سے کافی بحث کے بعد فیصلہ میں تبدیلی کرتے ہوئے مدرسوں پر عائد پابندی معطل کر دی۔
اس حوالے سے بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے عدالت کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بڑی جیت قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک