کوہاٹ، پی ٹی آئی میں آستین کے سانپ موجود ہیں، شہریار آفریدی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما شیرہار آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے اندر کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین سمیت پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ پارٹی ورکر کو اوپر لائیں۔
کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ میں اب تک خاموش رہا لیکن اب برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ان لوگوں کی جماعت ہے جنہوں نے اس کیلئے قربانیاں دیں، جن کی بے عزتی ہوئی، جنہوں نے صعوبتیں برداشت کیں۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو بھی خان کے خلاف جائے گا میں اس کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنوں گا۔
انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو پیغام ہے کہ ورکر، وفاداروں سمیت انہیں اٹھائیں جو پارٹی کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیراشوٹ سے ایجیکٹڈ کو گلے سے پھر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہم ان لوگوں کو گلے لگانے نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا