شیرافضل مروت

شیرافضل مروت کا پارٹی اختلافات پربیانات نہ دینے کااعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات نہ دینے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ دو ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کا گیم چلایاجا رہاہے، ان معاملات میں مجھے اپنی بھی غفلت نظر آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے احساس ہوا ہے کہ ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیے، آج کے بعد پارٹی کے اختلافات کے مسئلے پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اپنے تمام اختلافات ختم کرتاہوں، پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پروپیگنڈا کرے تو کوئی جواب نہیں دیاجائیگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر کے سامنے ہی پھٹ پڑے تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے شہریار آفریدی کی دھمکی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریار آفریدی کوجو بات کرنی ہے وہ پارٹی پلیٹ فارم سے کریں، جب عمران خان رہا ہوں گے تو اس وقت دیکھیں گے کس کس کو پارٹی میں واپس آنا ہے۔
اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ شہریار آفریدی نے جو بات کی میں اس کی تائید کرتا ہوں، انہوں نے خرم ذیشان کیلئے آواز اٹھائی ہے، خرم ذیشان کا نام ڈراپ کیا جانا بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی توہین ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 5فلسطینی شہید