علی زیدی

میری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، علی زیدی کاپی ٹی آئی کو انتباہ

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری خاموشی کو غلطی سے بھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار سے ملاقات نہیں کی، بات چیت ہر سطح پر ہوتی ہے، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر ہی کچھ مفاد پرست سازشیوں نے حسد میں جھوٹا بیانیہ بنایا۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف راجا اظہر نے علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جانتاہوں کہ کس کس کے تانے بانے کون کون چلارہا ہے، علی زیدی عمران خان کی مرضی کے بغیر مقتدر حلقے سے رابطے میں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اپنی موجودگی میں علی زیدی کی رکنیت خارج کی، علی زیدی کی سابق وزارت کی موٹی فائل بانی پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک