90افراد ہلاک

افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوبنے سے 90افراد ہلاک

ویب ڈیسک: جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نمپولا صوبے کے ساحلی علاقے لونگا سے روانہ ہوکر موزمبیق جزیرے کی طرف جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آیا کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا۔
صوبے کے حکام نے بتایا کہ کشتی میں سوار تقریبا 130 افراد میں سے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
نامپولا کے سکرٹری آف اسٹیٹ جمائم نیٹو نے کہا کہ لوگ صوبے میں ہیضے کی وبا سے بچنے کے لیے جزیرے کی طرف روانہ ہورہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں بڑ تعداد بچوں کی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ساحل میں درجنوں لاشیں موجود ہیں۔
گزشتہ سال جنوری سے جنوبی افریقا کے کئی ممالک ہیضے کی وہا کا شکار ہیں جن میں صوبہ نامپولا ہیضے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا جنرل کونسل اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ