غزہ جنگ بندی

غزہ جنگ بندی سے متعلق اہم پیشرفت، بنیادی متنازع نکات پر اتفاق

ویب ڈیسک: قاہرہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ، بنیادی اور متنازع نکات پر اتفاق ہو گیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق مذاکرات میں معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق کے بعد قطر اور حماس کے وفود واپس روانہ ہو گئے ہیں جبکہ امریکا اور اسرائیل کے وفود کچھ گھنٹوں بعد روانہ ہوں گے ۔
رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدے کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے اور دو روز بعد مذاکرات کا دوسرا دور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس سمیت مذاکرات میں شامل فریقین کی جانب سے مصری ٹی وی کی مذاکرات میں پیشرفت سے متعلق خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزیر جنگلات کا ٹمبرسمگلنگ کا نوٹس ،چکدرہ فارسٹ چیک پوسٹ کا عملہ معطل