فلپائن اور ملائیشیا میں بھی عید کا چاند نظر آ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے ساتھ فلپائن اور ملائیشیا میں بھی عید کا چاند نظر آ گیا ہے۔
ملائیشیا میں عید کے حوالے سے سرکاری اکاؤنٹس پر اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائیگی۔
عید الفطر کو ملائیشیا میں "ہری رایا عید الفطری” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں‌شوال کا چاند نظر نہیں‌آیا جبکہ فلپائن اور ملائیشیا میں دیگر اسلامی ممالک کی طرح عید الفطر کل منائی جائیگی.

مزید پڑھیں:  چکدرہ دیر ڈیڑھ سو کلومیٹر مین شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو مشکلات