گھر منہدم

چترال میں بارشوں سے گھر منہدم ،بچی زخمی ،ندی نالوں میں طغیانی

ویب ڈیسک: بارشوں کے باعث چترال ٹو پشاور روڈ مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ،آمدو رفت معطل ہوگئی ہے ۔
لواری ٹنل روڈ پر”مینہ خوڑ”میں طغیانی آگئی ،سیاحوں سمیت چترال جانے والے مسافر وں کو سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور

دوسری جانب چمرکھن نالے میں طغیانی آنے سے سیاحوں کی گاڑی متاثر جبکہ لوئر چترال بیلپوک گائوں میں بھی سیلاب ریلے سے چترال گرم چشمہ روڈ بندہوگئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان واپس کرے، بیرسٹر گوہر