پاک افغان شاہراہ بند

لنڈی کوتل: سیلاب کے باعث پاک افغان شاہراہ بند ،پانی گھروں میں داخل

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری، سیلابی ریلے کے باعث پاک افغان شاہراہ بدستور ہر قسم آمدورفت کے لئے بند،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
مختلف مقامات پر متعدد گھروں کی دیواریں کرنے کی اطلاعات، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
شاہراہ کے قریب سیلابی ریلا گھروں میں داخل،پانی کھڑا ہونے سے مکانات منہدم کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ۔
ریسکیو حکام مکمل طور پر غائب، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔
علاقہ مکین نے گھروں سے پانی نکالنے اور پاک افغان شاہراہ کھولنے کے لیے ہنگامی بنیادوں کو اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب