پی آئی اے کی پرواز

پی آئی اے کی پرواز مسافروں کو جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی

ویب ڈیسک: قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی پرواز 50مسافروں کو جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی۔
ذرائع کے مطابق مسافروں نے گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے 50مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔
جدہ رہ جانے والوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ،زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین ہیں ، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے ، آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو جدہ سے لیکر وطن واپس پہنچ جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک