مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل سٹیفانوس نے جیت لیا

ویب ڈیسک: مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل ایک بار پھر یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے جیت لیا۔
یاد رہے کہ انہوں نے 4 سالوں میں تیسری مرتبہ اے ٹی پی مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ذرائع کے مطابق مونٹی کارلو ماسٹر کے فائنل میچ میں یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اور ناروے کے کیسپر رڈ نبرد آزما تھے۔
فیصلہ کن میچ میں 25 سالہ یونان کے سٹیفانوس نے حریف کھلاڑی کیسپر رڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار