مشال یوسفزئی

بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی

ویب ڈیسک: مشیر وزیراعلیٰ مشال یوسفزئی کا الیکٹرانک میڈیا پر نئی گاڑیوں کے خریداری کے حوالے سے چلنے والے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے بے بنیاد منفی پروپیگنڈے کا مقصد صرف کردار کشی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشیر وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سیکرٹری سوشل ویلفیئر ، خصوصی تعلیم نے سمری ارسال کی کہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر و حصوصی تعلیم کے پاس گاڑی نہیں ہیں۔،نئی گاڑی کی خریداری کیلئے اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس سمری میں مشیر وزیراعلیٰ کے لئے بھی نئی گاڑی خریدنے کا ذکر کیا گیا، میرے سامنے سمری پیش کی گئی جس پر میں نے سختی منع کیا اور کہا کہ اگر گاڑی کی ضرورت تھی تو نگران حکومت میں خریدنے کی اجازت لیتے۔
مشال یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے واضح احکامات دئیے کہ گاڑی خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں ہیں اور کیس واپس کردیا،صوبائی حکومت کے کفایت شعاری پالیسی کے مطابق نئے گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہے۔
ہم اس پالیسی کی بھرپور پاسداری کررہے ہیں، بعض عناصر کی جانب سے مسلسل بے بنیاد منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس کا مقصد صرف کردار کشی کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوبہ کی بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کر کے نگران سیٹ اپ میں ایک شخص نے اربوں روپے کمائے، عون عباس