52709707 303 1

ملک میں کرونا وائرس بے قابو کیسز کی تعداد ایک لاکھ کے قریب

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری، ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 98 ہزار 943 ہوگی ہے.

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 4960 کیسز ریکارڈ ہوئے،کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی تعداد 33645 ہوگئی ہے،پاکستان میں ایکٹو کیسسز کی تعداد 63,476 ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس 67 زندگیاں نگل گیا،ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2002 تک پہنچ گئی.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ اور دیر بالا میں ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق، 8 زخمی

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 36364 ہوگئی، پنجاب میں 37090، خیبر پختونخواہ میں 13001 کیسز رپورٹ، بلوچستان میں 6221 اسلام آباد 4979 گلگت میں 927 کیسز رپورٹ،آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 361 ہوگئی،چوبیس گھنٹوں میں 23100 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں ابتک 6 لاکھ 83608 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  لاہور، وکلاء کی احتجاجی ریلی پر پولیس کا دھاوا، متعدد گرفتار