112610209 f36ba557 a61b 45e4 b8e1 baa50d02d2bf

فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز پر کورونا وائرس کے وار جاری

ویب ڈیسک: کورونا متاثرین ہیلتھ ورکرز کی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال، کورونا متاثرین ہیلتھ کیئر ورکرز کی رپورٹ این آئی ایچ نے تیار کی ہے۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4114 ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 256 ہیلتھ ورکرز کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں۔
24 گھنٹوں میں 139 ڈاکٹرز، 25 نرسز میں کورونا کی تصدیق، ملک میں تاحال 2466 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے، ملک بھر میں تاحال 501 نرسز کورونا کا شکار بن چکی ہیں، ملک بھر میں1147 اسپتال ملازمین تاحال کورونا کا شکار بن چکے ہیں، کورونا کا شکار 2247 ہیلتھ کیئر ورکرز گھروں میں قرنطینہ ہیں، ملک میں 254 کورونا پازیٹو ہیلتھ ورکرز اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، اسپتالوں میں زیرعلاج 249 ہیلتھ کیئر ورکرز کی حالت تسلی بخش ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق

ملک میں 1575 ہیلتھ ورکرز تاحال کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 38 ہیلتھ کیئر ورکرز تاحال کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 ہیلتھ کیئر ورکرز جاں بحق،

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

سندھ 16، کے پی کے 7 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بلوچستان 5 گلگت بلتستان کے 2 ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہو چکے ہیں۔
پنجاب کے 6، اسلام آباد کے 2 ہیلتھ ورکرز تاحال کورونا سے جاں ہو چکے ہیں۔