arunachal trade and agencies namsai lohit petrol pumps indian oil qbbadsub9b

ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ سے زائد پر پٹرول فروخت کرنے پر 24 پٹرول پمپس کو جرمانہ

پشاور: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے مطابق ذخیرہ اندوزی گناہ ہے، جو بھی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور سرکاری نرخ نامے سے زائد پر پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،

مزید پڑھیں:  گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی

آج صوبہ بھر میں کل 187 پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں کی گئیں،82 پٹرول پمپس کو حکومتی احکامات نہ ماننے پر وارننگز جاری،ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ سے زائد پر پٹرول فروخت کرنے پر 24 پٹرول پمپس کو جرمانہ کر دیا گیا،

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی

کل 69ہزار روپے جرمانہ عائدہوئے،پٹرول پمپس کے خلاف ضلع مردان میں کل 32 کاروائیاں کی گئیں ، ضلع پشاور میں 28، ضلع خیبر 19 اور ضلع مانسہرہ میں 17 کاروائیاں کی گئیں ہیں،اگر سرکاری احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو کاروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔