https   api.thedrive.com wp content uploads 2017 09 hahh14

شمالی کوریانے پابندیوں کی خلاف ورزی جاری رکھی

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شمالی کوریانے گزشتہ سال عالمی ادارے کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ایٹمی اوربیلسٹک پروگرام میں پیشرفت جاری رکھی۔

اقوام متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریانے غیرقانونی طورپرصاف شدہ پٹرولیم مصنوعات درآمداورتقریباً سینتیس کروڑ ڈالرکاکوئلہ برآمدکیا۔رپورٹ کے مطابق شمالی کوریانے اپنی بھرپوراستعدادکارکے باوجودمتعلقہ ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے دوسرے ملکوں سے غیرقانونی خریداری کی۔

مزید دیکھیں :   امریکی کانگریس پاکستان کی امداد پر پابندی کی کوشش میں ناکام