download 1 21

خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے متعلق جی آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی

پشاور:خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور سے متعلق جی آئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی ۔رپورٹ کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں بھرتیوں میں بے ضابطگی نہیں ہوئی، لیور ٹرانسپلانٹ کے زیر التوا منصوبے میں بے قاعدگی کے مرتکب افراد کا احتساب اور جواب طلبی ہونی چاہیے، تمام سرکاری جامعات میں پرو وائس چانسلر کے عہدے کو ختم کیا جائے، سنڈیکیٹ اجلاسوں کے انعقاد پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے، وائس چانسلر کے ایم یو ڈاکٹر ارشد جاوید پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے، ڈاکٹر ارشد جاوید کے خلاف الزامات اور شکایات کو مستقل بنیادوں پر ختم کیا جائے، رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد جاوید پر دوہری شہریت اور بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا الزام تھا۔ڈاکٹر ارشد جاوید پر لیور ٹرانسپورٹ منصوبہ میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں کا بھی الزام تھا۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک