2247121 jhagra 1592718958 404 640x480 1

صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کا ایل آر ایچ کا دورہ

پشاور:دورے کا مقصد ایل آر ایچ اور صوبے کے تمام ایم ٹی آئیز میں کورونا کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا از سر نو جائزہ لینا تھا. زوم میٹنگ میں صوبائی وزیرصحت نے دوسرے ہسپتالوں کے ایچ ڈیز سے متعلقہ ہسپتالوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی. کورونا کے حوالے سے وزارت صحت اور تمام ایم ٹی آئیز کے درمیان کوآرڈینیشن پر زور دیا گیا تاکہ سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے. کورونا کے مریضوں کے لئے مزید بیڈز اور دوسری سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا. صوبے کے عوام کی نظریں ہماری طرف ہیں، کورونا کے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں. ایل آر ایچ سمیت صوبے کے بڑے ہسپتال اس وقت اہم کردار ادا کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم