imrankhan

وزیراعظم کی مبینہ عدلیہ مخالف تقریر پر درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر پر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے کیوں کہ عمران خان کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن و امان کے معاملے پر سنجیدہ نہیں،عطاء تارڑ

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 18 نومبر کو عمران خان کی تقریر میں اعلی عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ تقریر کے متنازعہ حصہ کا ٹرانسکرپٹ درخواست کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز 8روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر پر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں