123 7

سابق ایم این اے صابر حسین اعوان کا سیاسی مخالفت کے بناء پر حاجی طلحہ محمد کے گھر پر حملہ – دو جوان بیٹے جاں بحق

پشاور: پشاور کے علاقے ترناب میں سابقہ ایم این اے اور جماعت اسلامی کے سینئر رکن صابر حسین اعوان نے سیاسی اختلافات کے باعث اپنے بھائیوں اور مسلحہ افراد سمیت سیاسی مخالف حاجی طلحہ محمد کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں حاجی طلحہ محمد کے دو جوان بیٹے جاں بحق ہو گئے اور ایک انتہائی زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا،

ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود ترناب فارم میں فریق اول فرمان اللہ پراچہ ولد طلاء محمد پراچہ کا فریق دوم صابر حسین ولد غلام صدیق کے مابین جائیداد تنازعہ پر جھگڑا ہوا ہے جس کے دوران ملزم فریق نے فائرنگ کی ہے جس کی فائرنگ سے فریق اول سے فرمان اللہ پراچہ ولد طلاء محمد لگ کر جاں بحق جبکہ ارشد پراچہ اور پرویز پراچہ پسران طلاء محمد پراچہ لگ کر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ملزمان واردات کے فورا بعد گھر بار چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مقتول اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پرویز کی حالت تشویشناک جبکہ ارشد پراچہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے،

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی

اسی طرح پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ اس وقت ایس پی رورل کی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کی خاطر ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، ملزمان صابر حسین، فضل حسین اور شاہ حسین پسران غلام صدیق، مزید کسی بھی اہم پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔