اسلام آباد: آزاد پٹن ہائیڈل پراجیکٹ کی سائننگ تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ہمارے ملک کو بہت اوپر لے کر جائیگا، قرضہ لے کر منصوبہ نہیں لگا رہے ،یہ منصوبہ ایک سرمایہ کاری ہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا.
وزیراعظم نے کہا کہ چین نے پچھلے بیس سال میں بہت ترقی کی ہے ،سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہو گا،سی پیک منصوبہ مختلف مراحل میں آگے بڑھ رہا ہے، مجھے خوشی ہے کہ بجلی اب پاکستان میں موجود پانی سے بنے گی، بدقسمتی سے ہم نے فیول درآمد کرکے بجلی بنائی جس سےبجلی مہنگی ہے،بجلی مہنگی ہونے سے ملک کی معیشت پر بہت اثرپڑا.
تقریب سے چیئرمین سی پیک نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ چین کی کمپنی معاہدہ کررہے ہیں جس سے 3ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی،کورونا کے باوجود سی پیک بھر پور طریقے سے رواں دواں ہے،کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ سے 5ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبہ 6سال میں مکمل ہوگااور2026میں منصوبہ کام شروع کردے گا.
چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ چین منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،ہم عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،پراجیکٹ سے 8ہزار لوگوں کو نوکریاں ملیں گی.