0014

پشاورمیں زمونگ کور کے اندر قائم سکول کھولنے کا فیصلہ

پشاور: ڈائریکٹر زمونگ کور سعید احمد کے مطابق زمونگ کور کے اندر قائم سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام اساتذہ کو کل ڈیوٹی پر بلایا گیا ہے، ماڈل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹیٹ چلڈرن کے پرنسپل نے تمام تدریسی عملے کو بلا لیا ، زمونگ کور میں 100 سے زائد بچے رہائش پذیر ہیں

مزید پڑھیں:  5کروڑ تاوان کی غرض سے اغوا ڈاکٹر یوسف بازیاب، ملزمان گرفتار

ڈائریکٹر زمونگ کور سعید احمد کے مطابق تمام اساتذہ کو 9:30 بجے بلا لیا گیا ہے، تدریسی عملے سمیت دیگر ملازمین کو جب چاہے بلا سکتے ہیں، ڈائریکٹر زمونگ کور کے مطابق سکول میں تدریسی عمل شروع کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے،

مزید پڑھیں:  صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریجنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کی منظوری