پشاور:خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کرونا ایمرجنسی کی چھٹیوں کے دوران 10 فی صد کم فیس لیں گے، جس دن بچہ سکول چھوڑنے کیلئے درخواست دے گا اس دن تک تمام بقایا جات ادا کرے گا،بقایاجات کی ادائیگی کے بعد سکول چھوڑنے کا سرٹفیکیٹ دیا جائے گا، اعلامیہ کے مطابق اس سال کوئی بھی سکول کسی قسم کا فیس میں اضافہ نہیں کرے گا، کوئی بھی سکول اپنے سٹاف کو فارغ نہیں کرسکتے۔تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے سٹاف کو ہر ماہ مکمل تنخواہ دینے کے پابند ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments