aa Cover uf8oitmerej3i887vc4j7ldka0 20190524095942.Medi

ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی اور قومی ٹیم کی چھوتھی پوزیشن برقرار

ویب ڈ یسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک انگلینڈ سیریز کے بعد ٹی20 رینکنگ جاری کردی ہے اور قومی ٹیم اپنی پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
پاکستان نےانگلینڈ کیساتھ تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، سیریز برابر کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ٹی20 فارمیٹ میں اپنی چوتھی پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگئی، ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا، دوسرے پر انگلینڈ اور تیسرے نمبر پر بھارت ہے، پاکستان 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
بلے بازوں میں پاکستانی کھلاڑی بابراعظم پہلے اور بھارت کے کے ایل راہول دوسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے آئرن فینچ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں اور بالرز کی کیٹگری میں عماد وسیم ساتویں اور شاداب خان ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے اور آل راؤنڈر رینکنگ میں حفیظ کا نمبر بارہواں ہے۔

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کا آخری میچ جیت کر نہ صرف سیریز برابر کی بلکہ رینکگ میں اپنی پوزیشن بھی براقرار رکھی، سیریز ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم کی رینکنگ پانچویں نمبر پر پہنچ سکتی تھی۔