5247db3f4f1db

5 سال کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں خیبرپختونخوا سہرفہرست ہے

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق 2015 سے اب تک کی دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹ مرتب، دہشتگردی کے واقعات سے متعلق وزارت داخلہ نے رپورٹ میں تفصیلات بیان کیں، 5 سال کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں خیبرپختونخوا سہرفہرست ہے.

2015 سے 13 ستمبر 2020 تک دہشتگردی کے 3990 واقعات پیش آئے، دہشتگردی کے واقعات میں سیکیورٹی اداروں کے 1457 اہلکار شہید ہوئے، دہشتگردی کے واقعات میں 1927 شہری شہید ہوئے.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی

5 سال میں دہشتگردی کے واقعات، شہدا کی تعداد 3384 ہے، دہشت گردی کے واقعات میں کل 8436 افراد زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے 1840 واقعات ہوئے.

مزید پڑھیں:  سیاسی انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے نئی نیب پالیسی پر کام شروع

ضم اضلاع میں دہشتگردی کے 892 واقعات ہوئے، بلوچستان 1435، پنجاب 180، سندھ میں دہشتگردی کے 371 واقعات پیش آئے، اسلام آباد 16، آزاد کشمیر 23، گلگت بلتستان میں دہشتگردی کے 25 واقعات پیش آئے.