68C30E32 87B6 40C5 968D 96BA1798D7FE w1080 h608

کورونا کیسز کے باعث برطانیہ سمیت کئی ممالک میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ

ویب ڈیسک : ‏اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ اور 4 ہزار سے زائد ہے، جبکہ 12 لاکھ 5 ہزار سے زا ئد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ 3 کروڑ 37 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، ‏بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث برطانیہ سمیت کئی ممالک میں پھر سے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے،

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں ایک ماہ کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا، تاہم اس دوران سکول کھلے رہیں گے، آسٹریا میں بھی مکمل جبکہ پرتگال، اور یونان میں جذوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، ‏ایران میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی آتے ہیں، حکومت نے ملک بھرمیں سفری پابندیاں عائد کردی ہیں، پابندیوں کا اطلاق 2 نومبر سے جمعے تک ہوگا، ایران کے دارالحکومت تہران سمیت 25 صوبوں کے دارالحکومت اس پابندی میں شا مل ہوں گے، ‏امریکہ اور بھارت میں بھی کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، امریکہ میں 94 لاکھ 73 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے،

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ

جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار 5 سو سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 70 ہزار سے زا ئد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، ‏دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں اب تک 82 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ افراد متاثر اور ایک لاکھ 22 ہزار 6 سو سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔