بنوں کے تاجروں کا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(بنوں)بنوں کی مصالحہ منڈی اور تیل منڈی کے تاجروں نے میونسپل کمیٹی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم اے آفس کے باہر ڈھیرے ڈال دیئے ہیں ،تیل اور مصالحہ منڈی کے تاجروں نے احتجاجی ریلی نکالی جو نعرے بازی کے ساتھ ٹی ایم اے آفس بنوں پہنچی ،جہاں پر مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا ہے۔
دھرنا دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان کے وعدے کے مطابق ہم نے دکانات کے سامنے نالی پر جھال بچھائے نالی کی صفائی بھی آسان اور گاہک کے لئے بھی آسانی تھی لیکن آج ٹی ایم اے عملہ آکر تمام دکانات کے سامنے سے جال لے اڑے ،انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ تاجروں کے ساتھ وقتا فوقتا نا انصافی کر رہی ہے ہمارے صبر کا پیمانہ مزید لبریز ہوچکا ہے۔