پشاور۔ضلعی انتظامیہ پشاور نے سیفٹی ماسک کی ذخیرہ اندوزہ اور ناجائز منافع خوری پر پابندی عائد کردی۔سیفٹی ماسک کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی.۔پابندی کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہو گا۔خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔انتظامی افسران سمیت پولیس کو سیفٹی ماسک کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت۔ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظرسیفٹی ماسک کا مصنوعی بحران پیدا کر نے والوں کے خلاف کاروائیوں کی ہدایت.
