download 3 49

پشاور: سکول بیگز وزن سے تجاوز پرسرکاری تعلیمی اداروں کے پرنسپل کیخلاف تادیبی کاروائی

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا میں سکول بیگز کا وزن مقرر کرنے کے لئے قانون سازی مکمل، 2 لاکھ روپے جرمانہ کی تجویزدے دی، بل کاپی کے مطابق مقررہ وزن کے خلاف ورزی پر نجی تعلیمی اداروں پر دو لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، تعین کردہ وزن سے تجاوز پرسرکاری تعلیمی اداروں کے پرنسپل کے خلاف تادیبی کاروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

قانون کے تحت نرسری سے ہائیرسکینڈری تک طلباء کے لیے الگ الگ بیگ کے وزن کا تعین کیا گیا ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق جماعت اول کے بچوں کے لئے بیگ کا وزن 2.4 اور جماعت پنجم کے لئے 5.3 کلوگرام ہوگا ہیں، میٹرک طلباء کے سکول بیگز کا وزن 6 سے ساڑھے 6 کلو گرام تک ہوگا، ہائیر سیکنڈری کے طلبہ کے لئے بیگ کا وزن 7 کلوگرام تک ہوگا، خیبرپختونخوا سکول بیگز لیمیٹیشن آف ویٹ بل 2020 آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش