news 1584693112 5952

کرونا : محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک( پشاور)پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ورنہ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائے گی ۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پانچ دسمبر سے پہلی دفعہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اڈا سیل اور دوسری دفعہ پر لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔ اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابقپانچ دسمبر سے پہلی بار کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گاڑی کو تحویل میں لیا جائے گا اور دوسری بار روٹ پرمٹ منسوخ کیا جائے گا۔ کسی بھی مسافر کو بغیر ماسک کے بیٹھنے یا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سمیت تمام بازاروں میں رش والے ٹرانسپورٹ پر ذیادہ توجو دی جائے گی ۔چوبیس گھنٹے بسوں اور اڈووں میں کرونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کی جائے گی ،تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز روزانہ کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کرے گی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرونا وائرس کی پھیلا کا باعث بن رہا ہے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹی ایم ایز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز فوری طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
چیئرمین اور سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیکر کرونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے سیکریٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے تمامچیئرمین اور سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد