021420 ac coronainfant feat 1028x579 1

کورونا کی دوسری لہر، مہلک وبا سے 83 مریض جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)مہلک وبا کرونا وائرس کی یلغار دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس سے مرنے والوں اور متاثر ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کردئیےہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 1 دن میں 83اموات سامنے آ گئیں۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار 972افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 39ہزار 171کورونا ٹیسٹ کیے گئےہیں،کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 9ہزار 164ہو گئی ہے۔صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 99ہزار 852ہے،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4لاکھ 51ہزار494ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 1 ہزار80 افراد متاثر ہوئے،پنجاب میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 30ہزار122رپورٹ ہوئی ہے ،کے پی میں54ہزار21اوربلوچستان 17ہزار868 ہوگئی۔
اسلام آباد میں 35ہزار700 اورآزاد کشمیرمیں 7ہزار893 متاثرہیں، گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4ہزار810 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں بارش و سیلاب نے تباہی مچا دی ،78افراد ہلاک