Tangana

پاک نیوزی لینڈ‌ پہلا ٹیسٹ:کیویز نے پاکستانی شاہینوں کے پرکاٹ دئیے8 کھلاڑی آؤٹ

ویب ڈیسک(ترنگا ): کیویز نے پاکستانی شاہینوں کے پرکاٹ دئیے، 198 رنز پر قومی ٹیم کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے شہر ترنگا کے ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ سیریز کی پہلی اننگز میں کیویز نے شاہینوں کے پر کاٹ دئیے۔

تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو 43 رنز کے مجموعے پر پاکستان کے تین کھلاڑی شان مسعود، عابد علی اور محمد عباس آؤٹ ہوگئے۔
اظہر علی اور حارث سہیل بھی ٹیم کے مجموعے میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور اظہر علی 5 رنز بناکر جبکہ حارث سہیل 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو 43 رنز کے مجموعے پر پاکستان کے تین کھلاڑی شان مسعود، عابد علی اور محمد عباس آؤٹ ہوگئے۔

فہیم اشرف اور کپتان محمد رضوان نے ٹیم کا مجموعی اسکور بڑھانے کےلیےمحتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز کی پارٹنر شپ کی تاہم 71 رنز بناکر کپتان محمد رضوان رن آؤٹ ہوگئے جبکہ یاسر شاہ رنز بناکر 198 ک مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔