896173 MianIftikharHussain 1433225012

عوامی نیشنل پارٹی کے دوسرے اہم مرکزی رہنما کورونا وائرس کا شکار

نوشہرہ : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،میاں افتخار حسین کے بڑے بھائی میاں محمد سریر کے جنازے میں میاں افتخار حسین کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا۔

میاں افتخار حسین کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنے اپ کو گھر میں ہی قرنطین کردیا تھا، بھائی کے جابحق ہونے کی وجہ سے نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آئیں تو طبعیت بہت زیادہ بگڑھ گئی، میاں افتخار حسین کے خاندانی زرائع اور پارٹی زرائع کے مطابق میاں افتخار حسین اس وقت وہ کسی سے بھی مل نہیں سکتے، بھائی کی رسم قل بھی منسوخ کردی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق میاں افتخارحسین کے دیگر رشتہ داران،پولیس سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں سمیت قریبی انے جانے والوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے.